دو روزہ سمر باکسنگ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

دو روزہ سمر باکسنگ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

  



کراچی (این این آئی)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام اور این بی پی کے تعاون سے دو روزہ سمر کراچی باکسنگ ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہوگا۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں کراچی ڈویژن کے جونیئر اور یوتھ کلاس کے باکسر حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ میں جونیئر کلاس کے چار ویٹ کیٹگریز اور یوتھ کلاس کے سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ٗ جونیئر کلاس کے 45 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلو گرام اور 56 کلوگرام ویٹ کیٹگریز جبکہ اور یوتھ کلاس 49 کلوگرام، 52 کلو گرام، 56 کلو گرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام اور 75 کلوگرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سکروٹنی، میڈیکل چیک اپ اور وزن (آج) بدھ کو شام چار بجے سے چھ بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ لیاری میں ہوں گے اور بعد میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامٹ کی وائٹنگ اینڈ ڈراز کمیٹی میں فدا حسین بلوچ، عبدالرشید، نواب علی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے باکسرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...