پشتو کے سینئر فلمی شاعر سردار غمژن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پشتو کے سینئر فلمی شاعر سردار غمژن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شوبز ڈیسک) ثقافتی تنظیم ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کی جانب سے پشتو کے سینئر فلمی شاعر سردار غمژن کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب مردان کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں دیگر شخصیات اور مہمانوں کے علاوہ ٹی وی پروڈیوسر اشفاق طوروعنایت الرحمان عرف غمگین معیارے، محمد سعید سعید ، واجد علی اظہار، محمد جاوید یوسفزئی، اسد علی ، شائینگ لائف مردان کے محمد بلال، محمد داؤد خان،محمد آیاز مردانوی، ممتاز علی،اعجاز خان بے گناہ،عبدالظہور راہی ، زمان بغدادی ، فواد حسین سرحدی،ہاشم خان،خیر محمد، بابر غمژن،محمد پرویز اور محمد شفیق کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
عوامی اور فلمی شاعری میں گران قدر خدمات انجام دینے پر ثقافتی تنظیم ریڈ انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے سردار غمژن کو بسٹ پر فارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی نئی کتاب ( مینتوب خو لیونتوب دے ) کی اوپننگ بھی کئی گئی تقریب کے اختتام پر آل پاکستان عوامی ہیرو بدرمنیر فیڈریشن نامی نئی تنظیم کا اعلان بھی کیا گیا جس کی اوپننگ بہت جلد مردان میں ہوگی ۔

مزید :

کلچر -