حسن سومرو اور شیزہ کی ’’مجھے دل سے کیوں نکالا‘‘میں یادگار پرفارمنس

حسن سومرو اور شیزہ کی ’’مجھے دل سے کیوں نکالا‘‘میں یادگار پرفارمنس

  



لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی کے معروف اداکار حسن سومرو اور ان کی بیگم اداکارہ شیزہ رضوی نے امریکی ریاست ڈیلاس میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ ’’مجھے دل سے کیوں نکالا‘‘میں اپنی یادگار پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔یاد رہے کہ ٹی وی کے کئی شہرہ آفاق ڈراموں میں اداکاری دکھانے والے دونوں فنکاروں نے پہلی بار سٹیج پر پرفارم کیا۔اس حوالے سے حسن سومرو کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سٹیج پر پرفارم کرنا واقعی ایک مشکل کام ہے میری ابتدائی تربیت پی ٹی وی سے ہوئی ہے جہاں پر کسی بھی فنکار کو کام سیکھنے کا بہت زیادہ موقع ملتا تھا ۔یہ تجربہ میرے لئے بہت شاندار رہا ۔شیزہ رضوی کا کہنا تھا کہ مجھے سٹیج پر کام کرکے دلی خوشی ہوئی۔

اور ڈیلاس کے رہنے والوں کی جانب سے ملنے والا پیا رہمیشہ یاد رہے گا ۔میں تو ڈیلاس والوں کو یہ کہوں گی کہ ہمیں دل سے کبھی نہیں نکالئے گا کیونکہ ابھی تو ہم نے یہاں بہت کچھ کرکے دکھانا ہے۔

مزید : کلچر


loading...