پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ’’آزادی کپ‘‘ کروانے کا اعلان

پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ’’آزادی کپ‘‘ کروانے کا اعلان

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر )زلمی فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے 7 اگست سے خیبر پختون خواہ میں ’’ آزادی کپ ‘‘ کروانے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ اس ایونٹ کا مقصد یوم آزادی کا جشن منانا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔نوجوان نسل کو کرکٹ کے ایونٹس میں مصروف عمل کرنے کیلئے پشاور زلمی نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئی اور سرفہرست رہی جس کے باعث اس نے بڑی کامیابی سمیٹی ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور یہ ٹورنامنٹ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اور قدم ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کو مزید تراشا جائے گا۔ آزادی کپ میں 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ، جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی چھ ٹیمیں فائنل راونڈ میں پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ زلمی ہائیر کے 100 پچز پراجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والے کھلاڑی آزادی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، ہمیں یقین ہے کہ جو تربیت انہوں نے ان پچز پر حاصل کی ہے ،اسے وہ اس ایونٹ میں سرف کریں گے۔آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ اس ایونٹ کا مقصد یوم آزادی کا جشن منانا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔نوجوان نسل کو کرکٹ کے ایونٹس میں مصروف عمل کرنے کیلئے پشاور زلمی نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئی اور سرفہرست رہی جس کے باعث اس نے بڑی کامیابی سمیٹی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...