15رکنی ینگ رائزنگ سٹار ویمن ٹیم کا اعلان کر دیاگیا

15رکنی ینگ رائزنگ سٹار ویمن ٹیم کا اعلان کر دیاگیا

  



اسلام آباد(این این آئی) سابق قومی چیمپیئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی نے قومی انڈر۔19 ویمن فٹ بال چیمپین شپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ 15 رکنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ سونم کمال ٹیم کی قیادت کریں گی دیگر کھلاڑیوں میں دوعا بلال، سیدہ فرح، عائشہ شفیق، عائشہ عمر، لالین اخندزادہ، سیدہ ابتشام، عائشہ عقیل، فاطمہ خلیجی، ماہنور، فاطمہ شفیق، گلزار جمال، علینہ غازی، مریم مشتاق اور علشبا ذیشان شامل ہیں جبکہ ناصر ظفر کو کوچ، سیدہ روبینہ کو اسسٹنٹ کوچ اور زرمینہ شہزاد کو اسسٹنٹ مینجر مقرر کیا گیاہے جبکہ ٹیم ۔مینجر کے فرائض حآجی غیاث بلوچ خود انجام دیں گے قومی انڈر۔19 ویمن فٹ بال چیمپین شپ میں چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، کراچی ککرز، ایبٹ آباد وائرز، ماڈل ٹاؤن کلب لاہور، ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی، کراچی ویمن کلب، سٹار کلب میر پور اور ینگ رائزنگ سٹار لیہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...