میرا نے خود کو بالی ووڈ کی سپر سٹار پریانکا سے بڑی اداکارہ قرار دیدیا

میرا نے خود کو بالی ووڈ کی سپر سٹار پریانکا سے بڑی اداکارہ قرار دیدیا
میرا نے خود کو بالی ووڈ کی سپر سٹار پریانکا سے بڑی اداکارہ قرار دیدیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ کی فلم میں شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریانکا سے بڑی اداکارہ ہیں۔میرا نے یہ دعوی اْس وقت کیا جب فلم فیئر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی اورساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونیورسل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ’ کاؤ بوائے ننجا وکنگ‘ میں اداکار کرس پریٹ کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔میرا نے یونیورسل اور ہالی ووڈ کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس فلم میں وہ مجھ پر غور کریں۔

مزید : کلچر