حمزہ علی عباسی کا پاکستانی پرچم کو بوسہ ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

حمزہ علی عباسی کا پاکستانی پرچم کو بوسہ ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
حمزہ علی عباسی کا پاکستانی پرچم کو بوسہ ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

  



لاہور(شوبز ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری نے ہم ایوارڈز 2018ء کا انعقاد کیا۔ فلمی ستاروں کی شرکت سے اس تقریب میں چار چاند لگ گئے۔ ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لئے ریڈ کارپٹ پر آنے والے ستاروں کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد شہریوں نے خوب استقبال کیا اور اپنے اپنے پسندیدہ آرٹسٹس کو دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ایسے میں اداکار حمزہ علی عباسی جب ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے ریڈ کارپٹ پر آئے تو پاکستانیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کر دیں۔ اپنے ستاروں کو دیکھنے آئے پاکستانیوں نے اپنے ہاتھ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی اْٹھا رکھا تھا جسے دیکھ کر حمزہ علی عباسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو پکڑ کر اس پر بوسہ دیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی میں کوئی دکھاوا یا بناوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ایک سچے محب وطن ہیں۔

مزید : کلچر


loading...