ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘کے دوبارہ لگنے پر بہت خوشی ہے :احسن خان

ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘کے دوبارہ لگنے پر بہت خوشی ہے :احسن خان
ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘کے دوبارہ لگنے پر بہت خوشی ہے :احسن خان

  



لاہور ( این این آئی)معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میری ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے ،ڈرامہ سیریل میں تمام اداکاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں بشریٰ انصاری ،عروہ حسین ،فرحان سعید ،سمیعہ سمیت تمام کاسٹ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ڈائریکٹر احتشام الدین نے مجھے منفی کردار کی پیشکش کی جس کو پڑھنے کے بعد میں نے حامی بھر لی ،یہ میرے کریئر کا پہلا منفی کردار تھا جس پر مجھے پورے ملک سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنقید نہیں بلکہ میرے لیے ایوارڈ تھا کہ لوگوں نے میری اداکاری کو اس انداز میں پسند کیا جس میں انہیں حقیقت کا گماں گزرا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل کو اجاگر کرنا ضروری تھا تاکہ والدین اپنے بچوں کو اچھی اور بری باتوں کے بارے میں آگاہ کر سکیں ۔

مزید : کلچر


loading...