ایشوریہ رائے برائڈز ٹوڈے میگزین کے سرورق کی زینت
ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن برائڈز ٹوڈے میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے برائڈز ٹوڈے میگزین کے اگست شمارے کے سرورق کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے رنگدار لباس پہنا، ہلکا میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے پس منظر میں آئفل ٹاور دکھائی دے رہا ہے۔ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان ‘‘ رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائیگی جس میں اداکار انیل کپور اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔