اکشے کمار اور کرینہ کپور ’گڈ نیوز‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے

اکشے کمار اور کرینہ کپور ’گڈ نیوز‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے
اکشے کمار اور کرینہ کپور ’گڈ نیوز‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے

  



ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کرینہ کپور خان بہت جلد ایک ساتھ فلم ’گڈ نیوز‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں ٗفلم میں یہ دونوں ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کریں گے جو والدین بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور کیارہ اڈوانی بھی کام کررہے ہیں ٗیہ دونوں بھی پنجابی شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کریں گے اور ان کو بھی اولاد کی خواہش ہوگیاکشے کمار اور کرینہ کپور آخری بار 2009 میں ’کمبخت عشق‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ٗاس فلم کے بعد کرینہ کپور اگرچہ اکشے کمار کی 2 فلموں میں عارضی کرداروں میں دکھائی دی تھیں، تاہم اب وہ 9 سال بعد ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر