انسانی حقوق کا ایوارڈ مسرت مصباح کے سر سج گیا

انسانی حقوق کا ایوارڈ مسرت مصباح کے سر سج گیا
انسانی حقوق کا ایوارڈ مسرت مصباح کے سر سج گیا

  



لاہور (شوبز ڈیسک) سمائل اگین فاونڈیشن کی روح رواں اور بیوٹی انڈسٹری میں خاطر خواہ تجربہ رکھنے والی بیوٹی ایکسپرٹ اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی مسرت مصباح کو چھٹے ہم ایوارڈز میں انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کیا گیا تھا۔ مسرت مصباح بیوٹی انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے کے ساتھ پاکستان میں بیوٹی انڈسٹری کے لیے حلال میک اپ متعارف کرانے والی واحد خاتون ہیں، جو کہ اسمائل اگین فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر میں تیزاب کے حملوں سے جھلسنے والی خواتین کے چہروں پر ایک بار پھر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام خوش اصلوبی سے انجام دے رہی ہیں۔تیزاب گردی ایک سنگین جرم ہے، اور عمل کا شکار ہونے والوں کی زندگی ڈر اور خوف کی علامت بن کر رہ جاتی ہے، اس تشدد کاشکار کوئی بھی شخص زندگی کے ہرلمحے اذیت کا شکار ہوکر رہ جاتا ہے، جبکہ معاشرے میں بھی ایسے افراد کے لئے خوشگوار لمحات کی تلاش مشکل ترین مرحلہ بن جاتا ہے۔ پاکستان میں تیزاب کے حملوں کا نشانہ زیادہ تر خواتین کو بنانے کا رجحان بہت زیادہ ہے، ہمیں اس مسئلے پر خاص طور پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ اس حملے کا شکارہونیو الے شخص کی زندگی ایک چیلنج بن کررہ جاتی ہے، اور قدم قدم پر اسے نئی مشکلات کا سامنا کرنے کو ملتا ہے۔

ایسے ہی افراد کی زندگیوں میں ایک بار پھر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے مسرت مصباح نے اسمائل اگین فاونڈیشن کی بنیاد 2003میں رکھی جہاں تیزاب گردی کا شکار خواتین کا نہ صرف علاج کیا جاتا ہے بلکہ انہیں اس مسئلے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔اس موقع پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسرت مصباح کاکہنا تھا کہ چونکہ ایوارڈ کا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے تو اس کے اصل حقدار وہ خوبصوت خواتین ہیں جنہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بار بھر زندگی کی دوڑ میں آگے آنے کی کوشش میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جن کی مدد اور معاونت اور پیار سے ہم ایک بار پھر ان چہروں کو دوبارہ سے خوبصورت بنا کر ان پر مسکراہٹ بکھیرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ مسرت مصباح گزشتہ دو دہائیوں سے زندگی سے لڑنے والوں کی خدمت کررہی ہیں اور ان میں اس اعتماد کو بحال کرنے میں اپنا کردار بخوبی انجام دے رہی ہیں، جس پر پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے۔

مزید : کلچر


loading...