روپے کی قدربڑھنے کے اثرات‘ انڈیکس میں97پوائنٹس کا اضافہ

روپے کی قدربڑھنے کے اثرات‘ انڈیکس میں97پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس97پوائنٹس کے اضافے سے42810پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ60 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کار ی مالیت میں41ارب48کروڑ16لاکھ روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت38لاکھ58ہزار شیئرززائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور منگل کے روز مندی کے نتیجے میں حصص کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس42942پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم43ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان پر سخت شرائط عائد کرنے کے بیان اور ایک بار پھر پاکستانی روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے باعث حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اوانڈیکس 42529پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیاجب کہ اس دوران وقفے وقفے سے ریکوری بھی آتی رہی جس کے سبب اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 97.61پوائنٹس کے اضافے سے 42810.04پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 17.93پوائنٹس اضافے سے 21233.76پوائنٹس پر بند ہوا۔

،کے ایم آئی30انڈیکس501.78پوائنٹس اضافے سے 72842.92پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس145.98پوائنٹس اضافے سے 31054.44پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے229کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،136کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں41ارب48کروڑ16لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر87کھرب91 ارب1 لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر27کروڑ84لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو 27کروڑ45لاکھ 43ہزار شیئرز کا کاوربارہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کو قدرے بہتر رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے فلپ موریس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت145روپے اضافے سے3045روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 77.65روپے اضافے سے2327.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت199روپے کمی سے10500 روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 50.90روپے کمی سے967.25روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ڈی ایس انڈسٹریز4کروڑ31لاکھ71ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہاجب کہ پی آئی اے سی،اینگرو پولیمر،فوجی فوڈز،پاک الیکٹران،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف ،پاک ریفائنری ، پاک انٹرنیشنل بلک اور ایگری ٹیک لمیٹیڈ کے حصص کی سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی حکومت قائم ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -