عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

  



سنگاپور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرے میں غیرمتوقع اضافہ ہونا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کے لئے سپلائی 28 سینٹ (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 73.93 ڈالر فی بیرل اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 41 سینٹ (0.6 فیصد) کمی کے ساتھ 68.35 ڈالر فی بیرل طے پائی۔ گذشتہ ماہ جولائی میں برنٹ کروڈ کے فی بیرل نرخ میں 6 فیصد اور امریکی کروڈ کے نرخ میں7 فیصد تک کمی آئی جو کہ جولائی 2016ء کے بعد خام تیل کے نرخوں میں پہلی بار اس قدر کمی ہے۔

مزید : کامرس


loading...