ایکزونوبل نے کم قیمت اور پائیداربرانڈ ڈیلیکس پرومس متعارف کرادیا

ایکزونوبل نے کم قیمت اور پائیداربرانڈ ڈیلیکس پرومس متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) دنیا کے صف اول کے پینٹس اور کوٹنگز بنانے والی کمپنی ایکزونوبل نے ڈیلیکس پرومس کے نام سے نئے پینٹس متعارف کرواکر اپنی پینٹ فیملی ڈیلیکس میں وسعت لے آیا ہے۔ ڈیلیکس پرومس رینج نہ صرف اندرونی اور بیرونی استعمال کے لئے کارآمد ہیں بلکہ پرائمر اور پٹی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کو ڈیکوریشن اور پری ڈیکوریشن کی مکمل سہولت حاصل ہوجاتی ہیں۔ ڈیلیکس پرومس پینٹ بنیادی طور پر اینٹی چاکنگ خصوصیات کے ساتھ کروما برائٹ ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہے۔ ڈیلیکس پرومس پینٹس مختلف اقسام میں دستیاب ہے ۔ ڈیلیکس پرومس انٹیرئیر ایکریلک ایمولیشن پانی سے تیار ہونے والا پینٹ ہے۔ یہ منفرد اینٹی چاکنگ خصوصیات کے ساتھ پینٹ فائل پر ماحول کے اثرات کو روکتا ہے۔ ڈیلیکس پرومس انٹیرئیر کروما برائٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو بہترین اور روشن رنگ فراہم کرتی ہے جس سے آپ کی دیواریں آنے والے سالوں میں لمبے عرصے تک چمکدار اور خوبصورت رہیں گی۔ڈیلیکس پرومس ایکسٹیرئیر ایکر یلک ایمولشن بہت زیادہ پائیدار اور پانی سے تیار ہونے والا پینٹ ہے جو خشکی سے لیکر مرطوب موسمی حالات میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس میں منفرد اینٹی پیل فارمولیشن سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پینٹ فلم بدستور قائم رہتی ہے اور اس اسکا ایکسٹرا کوریج فارمولا پینٹ کی اسی مقدار کے ساتھ زیادہ جگہ پر استعمال کے لئے کارآمد ہے۔

اس میں کروما برائٹ یو وی فائٹ ٹیکنالوجی دیواروں کی بیرونی سطح کے رنگوں کو زیادہ مدت تک ترو تازہ رکھتی ہے ۔ یہ آسانی سے استعمال ہونے کی بدولت فنگل اور الگل کی پرورش سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کا گھر زیادہ عرصے تک خوبصورت نظر آتا ہے۔

ڈیلیکس پرومس پری ڈیکو اور میسنری ایڈیشنز نے درج ذیل مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔

ڈیلیکس پرومس پرائمر (Dulux Promise Primer)اعلیٰ معیار کا پانی سے تیار ہونے والا پرائمر ہے جو اندرونی سطحوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکی منفرد اینٹی پیل فارمولیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پینٹ فلم بہترین انداز سے جڑی رہے ، اسی وجہ سے یہ ٹاپ کوٹ کے جھڑنے یا الگ ہونے سے روکتا ہے۔


ڈیلیکس پرومس پوٹی (Dulux Promise Putty)مکمل طور پر تیار ہونے والا فلر ہے جو بہترین سفیدی، زیادہ کوریج اور آسانی سے استعمال ہونے کی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس میں فلنگ کی اعلیٰ معیار کی خصوصیات ہر طرح کی انٹیرئیر میسنری سطحوں پر استعمال کے لئے بہترین ہیں۔ یہ تمام ڈیکوریٹو ٹاپ کوٹس کے لئے روانی سے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ڈیلیکس پرومس پوٹی بیرونی سطح پر استعمال کے لئے تجویز نہیں کیا جاتا۔

مزید :

کامرس -