صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی ہو سکے‘پیاف

صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ماہ جون 2018کے لیے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 0.51روپے فی یونٹ اضافہ تشویشناک ہے چونکہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ، پن بجلی کی بڑھتی پیدوار اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے صارفین پر6 ارب 50کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشست کرنا پڑے گا،مئی کے ماہ مین فیول ایڈ جسمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا گیا تھا۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا بجلی سستی ہوگی توپیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کمی کا ریلیف عوام تک بھی منتقل ہوگا اور انہیں سستی اشیاء فراہم ہونگی۔ بجلی کی قیمتیں خطے میں دیگر ممالک کی نسبت پہلے ہی زیادہ ہیں۔

مہنگی بجلی کے باعث اشیاء وخدمات کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث برآمدات میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔صنعت و تجارت سے وابستہ صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کیا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی ہوسکے اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

مزید :

کامرس -