نوکری کا جھانسا دیکر جنسی زیادتی کرنیوالوں کا عبرتناک انجام

نوکری کا جھانسا دیکر جنسی زیادتی کرنیوالوں کا عبرتناک انجام
نوکری کا جھانسا دیکر جنسی زیادتی کرنیوالوں کا عبرتناک انجام

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی میں ملازمت کا جھانسا دیکر زیادتی کی کوشش پر خاتون نے شور مچا دیا ، پولیس نے ملزم گرفتار کرلئے ۔

جیونیوز کے مطابق کورنگی میں دو افراد نے ایک خاتون کو نوکری کا جھانسا دیکر گھر بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی شروع کردی ۔ خاتون مزاحمت کرتے ہوئے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے اور پولیس کواطلاع کردی۔ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کردونوں ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کو ملازمت دینے کاکہاتھا اور جب ان کے پاس پہنچی تو انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت شروع کردی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے خاتون پر تشدد کیا تو اس نے بلند آواز میں چیخنا چلانا شروع کردیا ۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ موقع پر اکٹھے ہو گئے اورپولیس کو اطلا ع کی ۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس