ایمرجنسی سروس نے پنجاب بھر میں 89705آپریشن کے دوران 90960متاثرین کو امداد فراہم کی

ایمرجنسی سروس نے پنجاب بھر میں 89705آپریشن کے دوران 90960متاثرین کو امداد فراہم ...

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ریسکیوسروس نے گذشتہ ماہ پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے89705ریسکیوآپریشن کے دوران90960ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس، ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو اسٹیشنز کی صفائی کو یقنی بنائیں۔ اعدادوشمار کیمطابق زخمی ہونے والوں میں 72فیصد ٹریفک حادثات میں موٹر بائیک ملوث ہوتی ہیں جبکہ 11فیصد بلندی سے گرنے والوں اور 5.2فیصد تشدد کے واقعات شامل ہیں۔، اس لیے انہوں نے ٹریفک پولیس سے اپیل کی کہ بائیک رائیڈرز کے لیے سیفٹی ہیلمنٹ کی پابندی پر عمل کروائے کم عمر بچوں اور بغیر لائسینس گاڑی چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔ ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت 26523کال ٹریفک حادثات،48849 میڈیکل ایمرجنسی،947آگ لگنے کے واقعات ،2459جرائم کی کال208,ڈوبنے کے واقعات, 140عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور1دھماکوں کے واقعات اور 10567دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں

مزید : علاقائی


loading...