شاہ عالم ، ڈائریکٹ لائن سے دو تندوروں کو سپلائی ہونے والی گیس پکڑ ی گئی

شاہ عالم ، ڈائریکٹ لائن سے دو تندوروں کو سپلائی ہونے والی گیس پکڑ ی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود کی ہدایت پر ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کی نگرانی میں ٹاسک فورس نے شاہ عالم مارکیٹ میں ڈائریکٹ لائن سے دو تندوروں کو سپلائی ہونے والی گیس پکڑ لی ہے۔ ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ شاہ عالم مارکیٹ میں ڈائریکٹ لائن سے دو تندوروں اور چائے کے ہوٹلوں کو بوگس طریقے سے گیس سپلائی کی جا رہی ہے اور گیس مافیا ماہانہ لاکھوں مالیت کی گیس چوری کر رہا ہے ۔ ڈسٹری بیوشن آفیسر چودھری شرافت علی، ویلڈر نصیر علی، حاجی نسیم کوکب پر مشتمل ایک ٹاسک فورس نے شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو وہاں پر دو تندوروں اور چائے کے ہوٹلوں کو ڈائریکٹ سپلائی لائن سے بوگس طریقے سے لائن بچھا کر گیس سپلائی کی جا رہی تھی۔ ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کے مطابق سپلائی منقطع کرکے لائن اکھاڑ لی گئی ہے اور تندورمالکان کے خلاف تھانہ رنگ محل میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -