رائیونڈ، 40 سالہ شخص کی پراسرار طور پر لاش بر آمد،مردہ خانے میں منتقل

رائیونڈ، 40 سالہ شخص کی پراسرار طور پر لاش بر آمد،مردہ خانے میں منتقل

  



لاہور (خبر نگار) رائیونڈ کے علاقے میں 40 سالہ شخص کی پراسرار طور پر گھر میں لاش بر آمد ہوئی ،بتایا گیا ہے کہ رائیو نڈ مین بازار کا رہائشی 40 سالہ عرفان کی لاش گھر میں پراسرار طور پر پائی گئی ، بد بو کی وجہ سے مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا در وازہ توڑ کر لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں جمع کر وا دی ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عرفان عرف بابر کے نا م سے ہوئی ، چند دنوں سے گھر میں اکیلا رہتا تھا ،اور اس کے گھر والے اپنے آبائی گاؤں لالہ موسی ووٹ کاسٹ کرنے گئے ہوئے تھے، مقتول کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے

اور ان کے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...