ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے ...

  



لاہور (خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں حامدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 4ڈاکو4لاکھ 75ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-مصطفی ٹاؤن میں فاروق کے گھر سے تین ڈاکو3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،برکی کے علاقے میں اطہرکے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ50ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مسلم ٹاون کے علاقے میں شکیل کے گھر سے دو ڈاکو 3لاکھ10ہزار اورجوہر ٹاون میں ڈاکوؤں نے حمزہٰ سے 87ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے فیاض سے 76ہزار اور موبائل فون ،گڑھی شاہومیں ڈاکوؤں نے ظہیر سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم سے 65ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے رضوان سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے عارف سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔سبزاہ زار اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت ، ہنجروال، بادامی باغ ،ہڈیارہ، شفیق آباد او ر اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...