ننکانہ، ملزمان نے 13سالہ لڑکے کو قتل کر کے لاش کنوئیں میں پھینک دی
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) بہن سے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے کی رنجش پر ملزمان نے 13سالہ لڑکے کو قتل کر کے لاش کنوئیں میں پھینک دی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لیٹاں کے رہائشی مختاراحمد کا 13سالہ بھتیجا محمد زوار عرف یارا ولد لیاقت شام کے وقت گاؤں میں توصیف احمدکی دوکان پر کھیل رہاتھاکہ وہاں سے محمد شعیب اسے بلا کر اپنے کماد کے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم محمد شعیب اور سعید اختر وغیرہ پانچ افراد نے محمد زوار کوقتل کر کے نعش ٹیوب ویل کے کنوئیں میں پھینک دی اور خود موقعہ سے فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ ملزمان محمدشعیب اور سعید اختر کے مقتول محمد زوار کی بہن (ح) سے ناجائز تعلقا ت تھے اور محمد زوار ملزمان کو اپنی بہن سے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرتا تھا جس کی رنجش پر ملزمان نے محمد زوار کو قتل کر دیاپولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے مقتول کے چچا مختار احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مرکزی ملزم محمد شعیب سمیت دوملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔