ڈسکہ،تین افراد نے تشدد کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

ڈسکہ،تین افراد نے تشدد کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

  



ڈسکہ(نامہ نگارتحصیل رپورٹر ) معمولی جھگڑے کی بنا پر تین افراد نے تشدد کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گورائیہ ٹاؤن منڈی روڈ کے رہائشی خالد پرویز کا بیٹا اسد کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے ملزم عادل ساہی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے رو ک کر زدوکوب کیا اور اور اس سے 10ہزار رو پے بھی چھین لیئے

وجہ عناد یہ ہے کہ اسد کا ملزم عادل ساہی سے دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا ۔

۔سٹی پولیس نے خالد پرویز کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...