گوجرانوالہ ،کپڑے کی تاجر کی دکان پر بااثر افراد کا قبضہ

گوجرانوالہ ،کپڑے کی تاجر کی دکان پر بااثر افراد کا قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کپڑے کے تاجر کی کروڑوں مالیت دکان پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا ‘ متاثرہ تاجر نے ایس پی سٹی کو کاروائی کی درخواست دے دی ‘ تاجر محمد انعام نے ایس پی سٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بازار قصاباں جدہ مارکیٹ میں اسکی کپڑے کی دکان ہے چند روز قبل میرا بیٹا بیمار تھا جس کے علاج معالجے کے سبب میں دکان نہیں کھول سکا ‘ 24 جولائی کو دکان کھولنے گیا تو وہاں طاہر سلیم ‘ محمد جمشید اور محمد نعیم نے اس کی دکان کے تالے توڑ کر وہاں اپنے تالے لگا دیئے تھے ۔ میری غیر موجودگی میں دکان میں موجود ستر ہزار کا کپڑا بھی چرا لیا ‘ تالے کھلوانے گیا تو ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ اس نے درخواست کی ہے کہ ملزمان کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -