متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح کو گرفتار کرلیاگیا

متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح کو گرفتار کرلیاگیا

  



لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤ ن ڈویژن کی انویسٹی گیشن ونگ نے چھاپے مار کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی، موبائل، اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی نواں کوٹ جمشید اقبال ناصر نے انچارج انویسٹی گیشن شیراکوٹ احسان اللہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کرچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن محمد زبیر نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرملزم فریاد مسیح کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر نے ملزم کی گرفتاری پرانچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن محمد زبیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی


loading...