ریلوے سٹیشن کے قریب پان منڈی میں علی الصبح مسلح ڈکیتی کی واردات

ریلوے سٹیشن کے قریب پان منڈی میں علی الصبح مسلح ڈکیتی کی واردات

  



لاہور (خبرنگار)نو لکھا ریلوے سٹیشن کے قریب پان منڈی میں علی الصبح مسلح ڈکیتی کی واردات، دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو پان شاپ سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پان منڈی میں ڈکیتی کی واردات اس وقت ہوئی جب دکاندار صبح چار بجے اپنی دکان پر پان کی کھیپ محفوظ کرنے میں مصروف تھا۔دکاندار کا کہنا ہے کہ اس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ریلوے پولیس کو دیدی ہے لیکن تاحال ریلوے پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...