ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نرگس یاسمین کی ریٹائر منٹ پران کے اعزاز میں تقریب
لا ہور(کر ائم رپو رٹر) ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والی ڈی ایس پی کو اعزازی شیلڈ سے نوازتے ہوئے کہا افسران و اہلکاران کو ریٹائرمنٹ کے بعد باعزت طریقے سے رخصت کیا جانا ان کا حق ہے،اس موقع پرہر پولیس آفیشل کی محکمہ پولیس میں گزری ہوئی عرصہ دراز کی یادوں پرناصرف روشنی ڈالی جاتی ہے بلکہ ان کے تجربات سے استفادہ بھی کیا جاتاہے۔ایس پی مجاہدو ڈولفن نے ڈی ایس پی نرگس یاسمین کی خدمات کو سراہا اور ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کی سابقہ سروس کا حوالہ بھی دیا کہ کس طرح انہوں نے جذبہ ایمانی ، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی سروس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اس موقع پر ایس مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر اور تمام سٹاف نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز میڈم نرگس یاسمین کو پھولوں کے گلدستے و تحائف پیش کیے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس کو جب کبھی بھی ہماری ضرورت پیش آئی ہم دل و جان سے اس محکمہ کے لیے حاضر ہیں اس ارضِ وطن کی سیکیورٹی کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔بعد ازاں نرگس یاسمین کو مکمل پولیس اعزاز اور پروٹوکول کے ساتھ قربان لائنز سے گھرکو روانہ کیا گیاجس کے لیے ایلیٹ پولیس فورس، پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کا خصوصی دستہ ان کے ہمراہ تھا۔