نشتر کالونی،بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 33سالہ شخص زخمی

نشتر کالونی،بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 33سالہ شخص زخمی

  



لاہور (خبرنگار)نشتر کالونی کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 33سالہ شخص زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ کچا کماہاں روڈ نیازی چوک کے قریب واقع بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 33سالہ قاسم ملبے تلے دب گیا جس کی اطلاع ریسکیو ٹیم کو فوری دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ملبے کو ہٹا کر زخمی قاسم کو نکال لیا اور اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا تاحال کسی بھی جانی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...