منگیترپر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کو باغبانپورہ سے گرفتارکر لیاگیا

منگیترپر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کو باغبانپورہ سے گرفتارکر لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے اپنی منگیترپر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے ملزم علی حسن کو باغبانپورہ سے گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے دو روزقبل بند روڈ نزدمیاں منشی ہسپتال کی رہائشی علیزہ پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نوید ارشاد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔جس پر ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے انچارج انویسٹی گیشن داتا دربارانسپکٹر فریاد علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی۔اس پولیس ٹیم نے مختلف معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے ملزم علی حسن کو باغبانپورہ کے علاقہ سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -