شیخوپورہ ، نو منتخب ایم این اے کے گن مینوں کا رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ ، نو منتخب ایم این اے کے گن مینوں کا رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد

  



شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سٹی شیخوپورہ سے نو منتخب ایم این اے کے گن مینوں کا غریب رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد۔ غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور کے ناک اور بازو کی ہڈی توڑ دی گئی معلوم ہوا ہے کہ 6 گن مین رکشہ ڈرائیور کو اٹھا کرمقامیفیکٹری میں لے گئے۔اور الٹا لٹکا کر تشدد کرتے رہے جسے ااس قدر تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اس کی ہڈیاں تک توڑ دی گئیں تشدد کے اس سنگین واقعہ کے بعد رکشہ یونین کے لاتعداد ارکان نے تاجدار ختم نبوت چوک سے تمام ٹریفک کو بلاک کر دیا اور مقامی ایم این اے اور اس کے ساتھیوں سمیت پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی روڈ بلاک کے دوران تمام سٹرکوں پر رکشوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ پولیس ٹریفک بحال کروانے میں بے بس نظر آتی تھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او سردار غیاث گل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے

اور جرم کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے

مزید : علاقائی