منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ مہر النسا کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزم محمد اکبر کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،ملزم کے قبضے سے 790گرام چرس اور شراب کی دو بوتلیں برآمد کی گئی تھیں،ملزم منشیات کی ناجائز خرید و فروخت میں ملوث ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پرملزم کی مکمل چالان رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -