ڈسکہ: ڈاکو کی اہلخانہ کویرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار
ڈسکہ(نامہ نگارتحصیل رپورٹر )تین نامعلوم مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یر غمال بنا کرنقدی ،طلائی زیورات ،سعودی ریال و دیگر سامان لوٹ کر فرارجبکہ نامعلوم چور ڈیرے سے ٹرالی چرا کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر کا رہائشی غلام عباس ولد غلا م محمد جو اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھاکہ صبح 10بجے کے قریب تین نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوکیری ڈبہ میں سوار آئے اورزبردستی گھر میں گھر کر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر کے گھر میں موجود ساڑھے تین لاکھ رو پے نقدی ،لاکھوں رو پے مالیت کے30تولے کے طلائی زیورات ،20ہزار سعودی ریال ،10عددقیمتی گھڑیاں ،6عدد موبائل فونز اور ایک عدد پسٹل30بور لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ کمال پورکا رہائشی جمال دین اپنے ڈیرے پر ٹرالی کھڑی کر کے گھر چلا گیاا س کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ڈیرہ سے ٹرالی چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آنے پر وقوعہ کا علم ہوا موترہ پولیس نے جمال دین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈکیتی