ننکانہ ، ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین افراد اسلحہ سمیت گرفتار

ننکانہ ، ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین افراد اسلحہ سمیت گرفتار

  



ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تین افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں اٹانوالی کے قریب پل نہر کے قریب تین ملزمان امان اللہ ولد منیر، عباس ولد لیاقت اور ساجد علی ولد عبداللہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے موقعہ پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزم ساجد علی اور عباس سے ایک ایک پسٹل جبکہ ملزم امان اللہ کے قبضہ سے ایک عدد کاربین معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی