عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے پرجیل سپر نٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس

عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے پرجیل سپر نٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پرجیل سپر نٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ،متعدد بارعدالتی نوٹسز کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل ملزم امین کا ریکارڈ پیش نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہے،جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پر فاضل جج نے مذکور ہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -