پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ...

  



لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 2ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسد سجادکی عدالت میں ملزم شکیل عباس اور علی نعمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیاگیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیا ء فروخت کر رہے تھے،ملزمان نے اپنی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی تھی، فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...