10گینگز کے 24خطرناک ملزمان 61خطرناک اشتہار ی مجرم گرفتار

10گینگز کے 24خطرناک ملزمان 61خطرناک اشتہار ی مجرم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ کی گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کامیابیاں ،قتل،اقدام قتل،سرقہ بالجبر ،نقب زنی،وہیکل چھیننے اور مختلف مقدمات میں مفرور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے تقریباً56لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،قیمتی اشیاء اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی کے دوران اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈویژن پولیس نے شہر میں ہونے والی قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی ،نقب زنی،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث10گینگز کے 24 خطرناک ملزمان کو گرفتارکر کے 81مقدمات ٹریس کیے اور ملزمان سے56لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،قیمتی اشیاء اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چالان کیا گیااسی طرح سرقہ بالجبر کے 9مقدمات،وہیکل چھینے کے 2مقدمات،وہیکل چوری اور نقب زنی کے 3مقدمات میں ملوث 61 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتارکئے ہیں جن میں سے3 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے اور38 عدالتی مفرورکوگرفتارکر کے 276مقدمات کے چالان کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -