8سالہ بچی سے بداخلاقی کیس کی سماعت، تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کاحکم

8سالہ بچی سے بداخلاقی کیس کی سماعت، تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں 8سالہ بچی سے بداخلاقی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ٹانگوں سے معذور ملزم سے متعلق ڈی این اے رپورٹ 6 اگست تک تفتیشی افسر سے طلب کرلی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر ہر حال میں اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں رپورٹ پیش کریں، جج خصوصی عدالت صنفی تشدد رحمت علی نے کیس کی سماعت کی، اس مقدمے میں منشی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر رابعہ بطور گواہ اپنے بیان قلمبند کرا چکی ہیں، ملزم مظفر حسین پر 8سالہ بچی آمین سے بداخلاقی کا الزام عائد ہے، ملزم پر دفعہ 376 اور 377 کے تحت تھانہ باٹا پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ملزم کے وکیل ہاشم خان نیازی نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ میڈیکل پوائنٹ آف ویو سے ملزم معذور ہے وہ کیسے بچی سے زیادتی کر سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -