قلعہ گجر سنگھ ، کوڑے کے ڈھیرسے 6ماہ کے نومولود بچے کی لاش برآمد

قلعہ گجر سنگھ ، کوڑے کے ڈھیرسے 6ماہ کے نومولود بچے کی لاش برآمد

  



لاہور (خبرنگار)قلعہ گجر سنگھ میں 6ماہ کے نومولود بچے کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد، پولیس نے لاشمردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ ریلوے ہیڈ کوارٹر کے قریب کوڑے دان میں 6ماہ کے نومولود بچے کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچے کی لاش قبضے میں لے کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردی۔پولیس نے بتایا کہ اس بچے کو کوڑا دان میں پھینکنے والوں کو پکڑنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...