دور جدید میں بھی اس بد قسمت قوم کی تقدیر نہیں بدل سکی ، شرمناک سلوک پر مظاہر ے شروع
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کے قتل کے بعدمنے سوٹا کے شہر منیاپولس میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمد و وفت معطل کردی۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرین سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔امریکی پولیس اہلکاروں نے تیس جون کو تعاقب کے بعد ایک سیاہ فام شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے متعصبانہ طرز سلوک اور حتی قتل کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاہ فاموں کی ہوتی ہے۔