کینٹ ، ریل گاڑی کے کھڑے ڈبے میں پُراسرار طریقے سے آتشزدگی

کینٹ ، ریل گاڑی کے کھڑے ڈبے میں پُراسرار طریقے سے آتشزدگی

  



لاہور (خبرنگار)کینٹ کے علاقہ میں کھڑے ریل گاڑی کے ڈبے میں پُراسرار طریقے سے آگ لگ گئی ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقہ میں شیر پاؤپل کے نیچے کھڑے ہوئے ریل کے ڈبے میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس سے تمام ڈبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔اس واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی کہ یہ آگ لگی کیسے ہے تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی


loading...