سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ریڈ بک میں شامل خطرناک اشتہاری گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ریڈ بک میں شامل خطرناک اشتہاری گرفتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ، ریڈ بک میں شامل خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا ،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے اشتہاری افضل کو گرفتار کر لیا۔ملزم افضل نے عبد اللہ کے نا م سے جعلی دستا ویزات بنوار رکھے تھے ملزم کے خلاف گجر ات میں کئی مقدمات درج ہیں ،مزید تفتیش کیلئے ملزم کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی