پنجاب ، 24گھنٹوں میں 853حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 508شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 853حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 508شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 853مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں508افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں341افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 367ڈرائیور،19کم عمرڈرائیور،379مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت210متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل853متاثرین میں700مرد اور153خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں638موٹر سائیکلز،105آٹو رکشے، 64موٹرکاریں، 30وین 11مسافر بسیں، 22 ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -