انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد فوج عدالتوں سے رخصت
لاہور(نامہ نگار)انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعدفوج عدالتوں سے چلی گئی ہے جس کے بعد ریٹرنگ افسران نے بھی الیکشن کا کام مکمل ہونے پر اپنا معمول کا عدالتی کام شروع کر دیا ہے۔قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کا انتخابی کام مکمل ہونے کے بعدفوج کے جوان عدالتوں سے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد ریٹرنگ افسران تعینات ہونے والے ججز نے الیکشن کا کام مکمل ہونے پر اپنا معمول کا عدالتی کام شروع کر دیا ہے جبکہ عدالتوں کی سیکورٹی پنجاب پولیس کے پاس واپس آگئی ہے، جولائی کے مہینے میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے ججوں نے بطور ریٹرنگ افسران اور ان کے عملے نے دن رات کام کیا اور ایک قومی فریضہ سرانجام دیا ،فوج کے جوان بھی دن رات دیوٹی دیتے رہے ،بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کی حفاظت کی اور ریٹرنگ افسران کو سیکورٹی بھی فراہم کی مگر اب عدالتوں سے فوج کے جانے کے بعد سیشن عدالت میں کام دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے ،جج صاحبان مقدمات کی سماعت میں مصروف ہو چکے ہیں۔