12 سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے چوکیدار کو 25سال قید اور دو لاکھ جرمانہ

12 سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے چوکیدار کو 25سال قید اور دو لاکھ ...

  



لاہور(نامہ نگار )جج خصوصی عدالت صنفی تشدد نے 12 سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے سکول کے چوکیدار گلزار مسیح کو 25سال قید بامشقت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق گلزار مسیح جوہر ٹاؤن کے سکول فار سپیشل چلڈرن کا چوکیدار تھا اور اس نے بچی کو سکول میں چھٹی کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔ مجرم کے خلاف 2017 ء میں بچی کے والد قمر الزمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے گزشتہ روز وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزکا حکم سنا دیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید6 ماہ کا قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

مزید : علاقائی


loading...