7سالہ بچی پر تشدد اور بداخلاقی کے ملزم عمران علی کو آج فرد جرم کے لئے طلب کرلیاگیا

7سالہ بچی پر تشدد اور بداخلاقی کے ملزم عمران علی کو آج فرد جرم کے لئے طلب ...

  



لاہور(نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور میں 7سالہ بچی اسما پر تشدد اور بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران علی کو آج 2اگست کوجیل میں فرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے،فاضل جج نے پراسکیوشن کو بھی گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران علی کے خلاف 7سالہ اسما پر تشدد اور بداخلاقی کے الزام میں ساتواں چالان پیش کردیاہے۔ کیس کے ملزم عمران علی کو زینب قتل کیس میں موت کی سزا ہونے کی وجہ سے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف اب تک تشدد، قتل اور بدخلاقی کے 7چالان پیش کئے جا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...