بوسکی کا سوٹ خراب سینے پر مصری شاہ کا ٹیلر 10اگست کو طلب

بوسکی کا سوٹ خراب سینے پر مصری شاہ کا ٹیلر 10اگست کو طلب

  



لاہور(نامہ نگار ) صارف عدالت نے بوسکی کا سوٹ خراب سینے اور واپس نہ کرنے پر مصری شاہ کے ٹیلر احسان کو 10اگست کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں مصری شاہ مین بازار کے رہائشی کریم الدین نے ٹیلر احسان کے خلاف 50ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کو سسرال والوں نے دبئی سے بوسکی کے سوٹ کا کپڑا بھجوایا،کرتا شلوار سلوانے کیلئے اس نے درزی احسان کو کپڑادیا اور باقاعدہ نیا ماپ بھی دیا ، ٹیلر نے سوٹ پرانے ناپ کے مطابق سی دیا۔ٹیلر کو بتایا کہ سوٹ تنگ ہے ،اسے ٹھیک کرکے دے، اس نے سوٹ مزید خراب کردیااور اجتجاج پر ہراساں کرکے دکان سے نکال دیا،دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ قیمتی سوٹ خراب کرنے پر وہ ذہنی اذیت میں مبتلاہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید : علاقائی


loading...