نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ پنجاب کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ پنجاب کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

  



لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری اور وزیر داخلہ پنجاب شوکت سلطان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو 11اگست کوبحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل رہے ہیں، لیگی کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی الیکشن مہم بھی متاثر ہوئی، میاں محمد نواز شریف کے آنے پر نکالی جانے والی ریلی کو بھی منتشر کیا گیا جس کے خلاف تھانہ شیرا کورٹ میں درخواست بھی دی گئی تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نگران وزیر اعلیٰ اور وزیرداخلہ پنجاب شوکت سلطان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی


loading...