ملک پلانٹ کی آڑ میں 47کروڑ 80لاکھ روپے کے خورد بردکیس کی سماعت

ملک پلانٹ کی آڑ میں 47کروڑ 80لاکھ روپے کے خورد بردکیس کی سماعت

  



لاہور(نامہ نگار )ملک پلانٹ لگانے کی آڑ میں 47کروڑ 80لاکھ روپے کے خورد بردکیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ادارہ کسان کے خلاف 20سالہ پرانے کیس کی سماعت 5اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کے سابق پی ایس او رانا نعیم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کردئے ہیں۔سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ پرویز اختر کی عدالت میں ادارہ کسان کی طرف سے مختلف اضلاع میں ملک پلانٹ کے کلیکشن سنٹر لگانے کی آڑ میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے 20سالہ پرانے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کو بتایا کہ اس کیس کا اہم گواہ بار بار طلبی کے باوجودپیش نہیں ہو رہا جبکہ ان کی کئی بار تنخواہ بھی بند کی گئی ،جس پر عدالت نے سابق پی ایس او رانا نعیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر مذکورہ ملزم کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔کیس میں ایک ملزم سابق چیف ایگزیکٹو امیرالدین پیش ہو رہے ہیں جبکہ 11ملزم بری ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی