ماڈل ٹاؤن،کینٹ اور ضلع کچہری میں موسم گرما کی چھٹیوں میں ڈیوٹی مجسٹریٹوں کااعلان

ماڈل ٹاؤن،کینٹ اور ضلع کچہری میں موسم گرما کی چھٹیوں میں ڈیوٹی مجسٹریٹوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن،کینٹ اور ضلع کچہری میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغازہوگیا ہے۔سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی منطوری کے بعد اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جار ی کردیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان اور سیکشن 30 کے محمد اسد سجادیکم سے 4 اگست تک ڈیوٹی دیں گے،5سے 9 اگست تک جوڈیشل مجسٹریٹ اشتیاق احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیربھٹی مقدمات کی سماعت کریں گی۔ کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی اور جوڈیشل مجسٹریٹ مہرالنسا آج2اگست سے 5 اگست تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گی،جوڈیشل مجسٹریٹ اسد اللہ خان اور جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد 6 اگست سے 11 اگست تک ڈیوٹی انجام دیں گے،ماڈل ٹاؤن کینٹ اور ضلع کچہری میں یکم سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -