پٹرول اورترقیاتی کاموں کے لئے مختص کروڑوں روپے کی خوربردکا کیس
لاہور(نامہ نگار ) ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کروڑوں روپے کے خوربرد کیس میں سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ایری گیشن مغل پورہ ورکشاپ کے ایکسیئن سمیت 35ملزمان کو آج 2اگست کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ایری گیشن ورکشاپ کی پٹرول اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کروڑوں کی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث ایکسیئن اری گیشن عابد حسین زیدی، سب انجینئرمشکور علی اورسپرنٹنڈنٹ لطافت قسیم سمیت 35ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر تمام کو آج 2اگست کوفرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعیناتی کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کی آڑ میں جعلی کاغذوں میں پیٹرول اور فرضی کام مکمل ہونے کا اندراج کیا اور کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کی۔