ٹرانسمشن لائن میں فالٹ سے لاہور میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، سینکڑوں فیڈ رز ٹرپ کر گئے ، ادھا شہر تاریکی میں ڈوبارہا

ٹرانسمشن لائن میں فالٹ سے لاہور میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، سینکڑوں فیڈ رز ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شام اسلا م آباد سے آنیوالی 220 کے وی کی لائن میں فالٹ کی وجہ سے سیکڑ و ں فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث پیش آنیوالے بڑے ڈاؤن کے بعد اب مختلف علاقوں کی بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔لاہور کے کئی علا قوں میں 5 گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع کا بتانا ہے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔بریک ڈاؤن کے باعث بند روڈ، شادمان، ٹاون شپ، جوہر ٹاون، سبزہ زار، گرین ٹاون، گلبرگ اور ملتان روڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔لیسکو ترجمان کے مطابق اسلا م آباد سے آنیوالی 220 کے وی کی لائن میں فالٹ کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، فالٹ کا پتہ چلانے کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی بحال کرنا شروع کردی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بند روڈ پر این ٹی ڈی سی کی ٹرانس میشن لائن ٹوٹ گئی تھی جس سے 220 کے وی سرکٹ سے گزشتہ رات بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور تقریباً آدھا شہر اند ھیر ے میں ڈوب گیاتھا۔

مزید : صفحہ اول